رحیم یار خان،یرقان نے 3افراد کی جان لے لی

رحیم یار خان،یرقان نے 3افراد کی جان لے لی

رحیم یارخان(بیورونیوز)یرقان کے باعث اموات کاسلسلہ بدستور جاری دوخواتین سمیت تین افراد ہسپتال میں دم توڑگئے۔ تفصیل کے مطابق یرقان میں مبتلابستی پٹواری کی رہائشی60سالہ رشیداں بی بی، خانپور گوٹھ کی 35 سالہ امیراں بی بی اور صادق آباد کارہائشی70سالہ عنایت علی جنہیں حالت تشویشناک ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کے لئے رحیم یارخان ہسپتال منتقل کیاجہاں طبی امداد کے باوجود رشیداں بی بی، امیراں بی بی اور عنایت علی جانبر نہ ہوپائے اور دم توڑگئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر