چائنہ کٹنگ سے متعلق کیس کی آئندہ تاریخ تک ملتوی

چائنہ کٹنگ سے متعلق کیس کی آئندہ تاریخ تک ملتوی

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج رائے ایوب خان مارتھ کے رخصت ہونے پر کالعدم تنظیم کے پمفلٹ تقسیم ،مفتی امان اللہ قتل کیس، دھماکہ خیز مواد برآمدگی، بھتہ وصولی اور اغواء برائے تاوان کے 5مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی،گزشتہ روزعدالت میں مقدمات کی سماعت شروع ہوئی تو بتایا گیا کہ جج چھٹی پر ہیں جس کے باعث تھانہ آراے بازار میں درج مفتی امان اللہ قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان طیب شکیل وغیرہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کالعدم تنظیم کے پمفلٹ تقسیم کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم ارشد اور دھماکہ خیز مواد برآمدہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم علی حمزہ کیس کی سماعت 15دسمبر جبکہ تھانہ جلال پور شریف میں درج اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزمان مسماۃ نسیم بیگم وغیرہ اور تھانہ للا جہلم میں درج بھتہ وصولی اور قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمدتنویر کیس کی سماعت 17دسمبر تک ملتوی کر دی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر