انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت 5مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت 5مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے چائنہ کٹنگ اور زمینوں پر قبضے سے متعلق کیس کی آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی ہے۔ہفتہ کوکراچی احتساب عدالت میں چائینہ کٹنگ اور زمینوں پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں ملزم منہاج قاضی اور دیگر پیش کیا گیا۔ عدالت میں نیب کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزمان نے چائنہ کٹنگ کی زمین پر عریشہ بنگلوز کی اسکیم متعارف کرائی ہے لیکن آلاٹیز کو قبضہ نہیں دیا جبکہ شہریوں سے 32 کروڑ سے زائد کا فراڈ کیا۔ عدالت میں ملزمان کی جانب سے وکیل کا کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے مکمل دستاویزات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔جبکہ دو ملزمان کی جانب سے بریت کی درخواست بھی دائر کی گئی۔ عدالت نے وکیل صفائی کا موقف سنتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی ہے۔ واضح رہے ملزم منہاج قاضی پر سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد کے قتل کا مقدمہ بھی زیر سماعت ہے۔