جمیل بلوچ اغوا کیس کی سماعت7دسمبر تک ملتوی

جمیل بلوچ اغوا کیس کی سماعت7دسمبر تک ملتوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداددہشتگردی عدالت نے جمیل بلوچ اغوا سے متعلق کیس کی سماعت7دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔ہفتہ کو کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت ایم کیو ایم کے جمیل بلوچ اغوا سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت میں مہاجر قومی مومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد پیش ہوئے۔دوران سماعت عدالت کا اپنے ریماکس میں کہنا تھاکہ سندھ ہائیکورٹ میں آفاق احمدکے کیس کافیصلہ آنے تک یہ کیس آگے نہیں بڑھ سکتا ہے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مذید سماعت 7دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔واضح رہے کہ آفاق احمدنے غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائرکررکھی ہے ۔جبکہ آفاق احمدپر یہ الزام ہے کہ اس نے 2002میں واٹربورڈکے افسرجمیل بلوچ کواغواکرایا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر