ایپکا ضلع راولپنڈی کے نومنتخب عہدیداروں کا اعلان کردیاگیا

ایپکا ضلع راولپنڈی کے نومنتخب عہدیداروں کا اعلان کردیاگیا

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایپکا ضلع راولپنڈی کے نومنتخب عہدے داروں نے اعلان کیاہے کہ ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا،مسائل کے حل کے لیے حکمت کے ساتھ آگے بڑھیں گے ، نفرتوں کو ختم کرکے محبت، پیار اور خلوص کے رشتے کو مزید مضبوط او ر سب کو ساتھ لے کر چلیں گے ،بانی ایپکا ہدایت یار بخاری کی ہدایت کے عین مطابق گریڈ ایک تا سولہ کے ملازمین بلاتفریق خدمت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، ایپکا یونائیٹڈ گروپ ہر ملازم کا تحفظ کرے گا۔گذشتہ روز ایپکامحکمہ ہائی وے میں ہونے والے استقبالیے میں ایپکا ضلع راولپنڈی کے نومنتخب صدرسردارحنیف ، جنرل سیکرٹری چوہدری وحید مراد، سینئر نائب صدور شاہد رضاپادری ، عامر مقصود بٹ اور چوہدری ارشد ڈھلوں ، ملک جمیل اعوان ، محمد انور بیگ ، محمد ابرار خان ، صوفی محمد اقبال ، شجاع ظفر قریشی، شکیل اختر میو، فہید اسلم ،سرفراز قریشی کے علاوہ تحصیل مری کے صدر واجد عباسی ،مرکزی نائب صدر ایپکامحبوب علی بھٹی صوبائی نائب صدور، افتخار احمد گڈو، راجہ فہیم اکبر جنجوعہ اور دیگر 29محکمہ جات کے صدووجنرل سیکرٹری اور کارکنان نے شرکت کی اس موقع پر ایپکا ضلع راولپنڈی کے نومنتخب صدر سردار حنیف نے کہاکہ کارکن کسی منفی پراپگنڈے میں نہ آئے ، دھڑیاں بندیاں کرنے والے کل بھی اکیلے تھے اور آج بھی اکیلے ہیں ، اپنے اندر اتفاق رکھیں ، آخری کامیابی بھی ہمارا مقدرہوگی ، نومنتخب جنرل سیکرٹری چوہدری وحید مراد نے کہا کہ یونائیٹڈ گروپ نے خدمت کی سیاست کا جو سلسلہ شروع کررکھاہے اس کو مزید آگے بڑھائیں گے ، کسی کارکن کو اکیلانہیں چھوڑیں گے ، ایپکاکے سینئر راہنمامحبوب علی بھٹی نے کہاکہ حق کا علم بلندکرتے رہیں گے ، کارکنوں کے اتحاد کی بدولت ہی مسائل کا حل ممکن ہے ،سینئر نائب صدور شاہد رضاپادری ، عامر مقصود بٹ اورچوہدری ارشد ڈھلوں نے کہاکہ ہم نئی سوچ کے ساتھ کام کریں گے ، ہم صرف ایپکا کارکن کاہی نہیں بلکہ اسے جڑے ہر رشتے سے محبت کریں گے اور انکے مسائل کو حل کروانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ،صوبائی نائب صدر راجہ فہیم اکبر جنجوعہ اور عبدالحسیب قریشی نے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن نے یونائیٹڈ گروپ کے ساتھ دینے کا جو فیصلہ کیاتھاآج وقت نے ثابت کیاکہ وہ فیصلہ درست تھااس موقع پر تمام راہنماؤں نے کارکن کو ہاتھ اٹھا کر یقین دلایاکہ وہ کارکنوں کے مسائل کے حل کے لیے بے لوث ہوکر خدمت کے سفر کو جاری رکھیں گے ، کسی قسم کی سودے بازی نہیں کی جائے گی، منفاقت کی بجائے خدمت کی سیاست ہوگی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر