ٹاسک فورس کا چھاپہ، جعلی ادویہ فیکٹری پکڑی گئی، 3ملزم گرفتار

ٹاسک فورس کا چھاپہ، جعلی ادویہ فیکٹری پکڑی گئی، 3ملزم گرفتار

ملتان ( وقائع نگار)ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر ملتان نادر چٹھہ کی ہدایت پر ضلعی ٹاسک فورس برائے ڈرگ نے چھاپہ مار کر جعلی ادویات ،سیرپ اور انجکشن بنا نے والی فیکٹری سیل کر دی اور 3ملزم گرفتار کر لئے ۔ محکمہ صحت کی خصوصی ٹیم نے گذشتہ روز ڈرگ انسپکٹر اسد چوہدری کی قیادت میں گھنٹہ گھر ڈریم لینڈ سینما کے قریب نجی گھر میں چھا پہ مارا تو ملزمان افتخار اور دیگر غیر قانونی پلانٹ لگا کر جعلی سیرپ ،ادویات اور انجکشن تیار کر رہے تھے جس پر ٹاسک فورس نے پولیس نفری کے ہمراہ فیکٹری کو سیل کر کے تمام تر سامان قبضے میں لے لیا اور نمونہ جات حاصل کر کے لیبارٹی بھجوادیئے گئے ہیں۔ ڈی سی او ملتان کے حکم پر ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر