فوٹوگرافروں نے اپنے کیمرے زمین پر کیوں رکھ دیے ؟

فوٹوگرافروں نے اپنے کیمرے زمین پر کیوں رکھ دیے ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان گزشتہ ہفتے عسکری انٹیلی جنس سے متعلق معلومات کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر جنوبی کوریا کے حکام نے فیصلہ کیا کہ دستخط کی تقریب میں فوٹو گرافروں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔فوٹوگرافی اور کیمرے سے متعلق خبروں کی ویب سائٹ petapixel کے مطابق فوٹو گرافروں نے مذکورہ فیصلے اور خود کو نظرانداز کیے جانے کے خلاف احتجاج کا انوکھا طریقہ اختیار کیا۔ 23 نومبر کو معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کے لیے سیول میں جاپانی سفیر Yasumasa Nagamine جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کی عمارت میں داخل ہوئے تو وہاں موجود جنوبی کوریا کے تمام فوٹو گرافروں نے اپنے کیمرے احتجاجا زمین پر رکھ دیے۔