موٹر سائیکلوں کی ٹرالی، کار اور ٹرالر سے ٹکر، 5افراد ہلاک، بس الٹ گئی، 18زخمی

موٹر سائیکلوں کی ٹرالی، کار اور ٹرالر سے ٹکر، 5افراد ہلاک، بس الٹ گئی، 18زخمی

خانیوال،محسن وال،وہاڑی،ٹبہ سلطان پور، ماچھیوال،صادق آباد(نمائندگان)موٹر سائیکل سواروں کی ٹریکٹر ٹرالی،ٹرالر اور کار سے ٹکر،5افراد زندگی کی بازی ہارگئے،دیگر حادثات میں21زخمی ہوگئے،خانیوال کے قریب بس تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی ۔ خانیوال ، محسن وال سے بیورو نیوز ،نامہ نگارکے مطابقلاہور سے کوئٹہ جانے والی بس خانیوال کے نواحی علاقہ میاں چنوں کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ۔ بس کے الٹنے سے 18 مسافر نور محمد ،حسن خان ،جنید خان ،شاکر ،علی حمزہ ،آصف ،ثوبیہ ،شہزاد ،شاہد ،اختر ،یاسر ، آصف ،نیک بخت ،زرغون مائی ،مراد خان ،عبدالرحمن ، ضیاء ،علی زین زخمی ہو گئے جن کو ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے ۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ،نامہ نگار کے مطابق نواحی علاقہ ہری چند کا رہائشی نوجوان اختر علی موٹرسائیکل پر میلسی جا رہاتھا کہ عالم پور کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل رکشہ ٹرالی نے ٹکرماردی جس پر نوجوان شد ید زخمی ہو گیا اور ہسپتال لیجایا گیا اور زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے خالقِ حقیقی سے جا ملا ، اچانک نعش گھر پہنچی تو کہرام میں مچ گیا ہر اشکبار ہوگئی پورا علاقہ سوگوار ہو گیا ۔ٹبہ سلطان پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق حاصل پورسکنہ یعقوب آباد کے رہائشی30سالہ عثمان اپنے کزن محمد غضنفر اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ اپنی کار پر سوار ہو کر ملتان کی طرف جارہے تھے کہ مترو روڈ پر اڈا چکلیار کے قریب آچانک سامنے گدھا ریڑھی آجا نے کے باعث کار تیز رفتاری کے باعث کنٹرول نہ ہوسکی اور اُلٹ کر درخت سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار ڈرائیور جو گاڑی کا مالک تھا30سالہ محمد عثمان ولد عبدالطیف قوم پٹھان سر میں شدید چوٹیں آنے کے باعث موقع پر جابحق ہو گیا جبکہ کار میں سوار محمد عثمان کے کزن محمد غضنفر اور ایک خاتون معمولی زخمی ہوئے ۔ماچھیوال سے نامہ نگار کے مطابق وہاڑی کا تاجر شیخ محمد طاہر اپنے ڈرائیور کامران اور قریبی عزیزہ کے ہمراہ کار نمبریLEA3262پر سوار ہو کر بورے والا سے وہاڑی واپس جا رہے تھے کہ جب وہ اڈا فوجیانوالا پر پہنچے تو تیز رفتاری کے باعث روڈ پر کھڑے ایک ٹرالر سے ٹکرا کر اُسکے نیچے جا گھسی جس کے نتیجہ میں ڈرائیور کامران موقع پر جان بحق ہو گیا جبکہ وہاڑی ایف بلاک کا تاجر شیخ طاہر شدید زخمی ہو گیا اور خاتون شدید زخمی ہو گئی جنہیں 1122نے تحصیل ھیڈکوارٹر ہسپتال بوریوالا پہنچا دیا گیا جہاں شیخ محمد طاہر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔صادق آباد سے نامہ نگار کے مطابق چک 7این پی کا رہائشی نوجوان علی طارق چیمہ گزشتہ روز اپنے موٹر سائیکل پرسوار ہو کر کسی کام کے سلسلہ میں شہر صادق آباد کی طرف آرہا تھا کہ جب وہ قومی شاہراہ پر پہنچا تو اسی اثناء میں تیز رفتار کار نے اسے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا ‘مقامی پولیس نے واقعہ کی کاروائی شروع کر دی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر