آئندہ انتخابات میں سیاسی پنڈتوں کے دباؤ میں نہیں آئینگے ،میاں نور باچا

آئندہ انتخابات میں سیاسی پنڈتوں کے دباؤ میں نہیں آئینگے ،میاں نور باچا

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنماء میا ں نور باچا نے کہاہے کہ الیکشن قریب اتے ہی پارٹی میں خان خوانین نے ورکروں کی غمی خوشیوں میں شرکت شروع کی ہے ۔مگر اے این پی کے ورکرز اس بار پارٹی کے خوان خوانین کو ووٹ دینے کی بجائے اپنے طبقہ سے تعلق رکھنے والے امیدوار کو ووٹ دیں گے اور ان سیاسی رہنماؤں کو اپنے قریب نہیں انے دیں گے ،حلقہ پی کے 79 اے این پی کے ورکرز نے فیصلہ کیاہے کہ ہم نے بھی ماضی میں پارٹی کے لئے قربانیاں دی ہے اور ائندہ عام الیکشن میں ہم ان سیاسی پنڈتوں کے دباؤں میں نہیں ائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ملاقات کے دوران ہمارے نمائندہ سے خصوصی گفتگوں کرتے ہوئے کیا ،میاں نور باچا نے کہا کہ پارٹی کسی کی میراث نہیں ہے ۔میرے ساتھ کارکنوں کے رابطے ہے اور کارکنوں کے پر زور اصرار پر میں نے حلقہ پی کے 79 سے اے این پی کے فلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیاہے ،انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 79 اے این پی میں ایسے اشحاص بھی ہے جنہوں نے اپنے وولئیج کونسلوں میں چئیر مین بھی نہیں جیتا ہے مگر وہ ابھی سے اپنے اپ کو اس حلقہ سے امیدوار ثابت کرنے کی کو شیش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے وقت پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑا اور ان دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔میاں نور باچا نے اے این پی کے ضلعی اور صوبائی قائیدین سے مطالبہ کیاہے کہ وہ پشاور سے فیصلہ نہ کرے ورنہ حلقہ پی کے 79 میں پارٹی کو تباہی سے کو ئی بھی نہیں بچا سکتا ،انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 79 میں اے این پی کے ورکرز نے شہادتیں دی ہے اور ان شہادتوں کی وجہ سے اج اے این پی اس حلقہ میں زندہ ہے ۔پارٹی کے صوبائی قائیدین اس حلقہ کے کارکنوں کے مشوروں سے ٹکٹ کا فیصلہ کرے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر