مردان میں اہلسنت والجماعت کی ربیع الاول کی مناسبت سے استقبال ریلی
مردان ( بیورورپورٹ ) جمیعت علاء پاکستان اور مرکزی جماعت اہل السنت والجماعت کے زیر اہتمام شہر بھر میں ریلی استقبال ربیع الاول نکالی گئی جس کی قیادت جے یو پی کے صوبائی صدر حاجی فیاض خان ،قاضی شاہ روم باچہ ،مولانا ولی اللہ ،مولانا فضل واحد،مولانا ارشد ،مولانا فضل منان قادری، مفتی عبدالوکیل اورقاری عبدالہادی ظہیر نے کی ریلی کے شرکاء نے سبز جھنڈے اٹھارکھے تھے اور تمام شاہراہوں پر نعت خوانی اورنعرہ رسالت اور دیگر مذہبی نعرہ بازی کرتے ہوئے کلپانی پل سے بازار خواجہ گنج ،بنک روڈ ،شمسی روڈسے ہوتے ہوئے بعدازاں شیخ ملتون کے قریب دارالعلوم قادریہ کے مقام پر پرامن طورپر احتتام پزیرہوگیا۔