درابن میں دو موٹرسائیکلوں کے تصادم میں دو بھائی زخمی

درابن میں دو موٹرسائیکلوں کے تصادم میں دو بھائی زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)درابن میں دو موٹرسائیکلوں کے تصادم میں دو بھائی زخمی ہوگئے ، سول ہسپتال درابن منتقل ۔تفصیلات کے مطابق درابن کے علاقہ میں دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکر ا گئیں ۔جس سے عمران بلوچ اور اس کا بھائی اکرام بلوچ ولد عطا ء محمد بلوچ سکنہ محلہ شادی خیل درابن زخمی ہوگئے ۔جن کو فوری طور پر درابن ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے ۔پولیس نے زخمی عمران کی رپورٹ پر اس واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر