سپریم کورٹ میں ثبوت جمع کرا دیئے، جہانگیرترین

سپریم کورٹ میں ثبوت جمع کرا دیئے، جہانگیرترین

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے رہنماجہانگیرترین نے کہا ہے کہ پانامہ کیس سے متعلق ثبوت سپریم کورٹ میں جمع کرا دیئے ، اب نوازشریف کو کلین چٹ ملنے کا دور تک کوئی امکان نہیں، ہم حکومت گرانے کے پیچھے نہیں بلکہ کرپٹ نظام کے خلاف ہیں جب تک ادارے مضبوط نہیں ہو ں گے،تحریک انصاف کا نعرہ آج بھی گو نواز گو ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی نااہلی کیلئے بھی ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائیں گے،شہباز شریف کے خلاف بہت ٹھوس ثبوت موجود ہیں جو عدالت میں پیش کریں گے ،اس کیس میں تحریک انصاف کی جانب سے بابر اعوان عدالت میں پیش ہو کر موقف دیں گے ۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی پوری فیملی جھوٹی اور کرپٹ ہے انہوں نے تاحال پانامہ کیس میں اپنی جائیداد سے متعلق کوئی بھی دستاویز سپریم کورٹ میں جمع نہیں کرائی، نوازشریف جب سے پاور میں آئے ہیں انہوں نے ملک کو لوٹا ہے شریف خاندان والے چوری کا مال سب اکھٹے کھاتے ہیں اور پھر جھوٹ بول کر چھپانے کی کوشش کرتے ہیں ۔جہانگیر ترین نے کہا کہ 2001ء میں نوازشریف کے بچوں نے کاروبار شروع کیا یہ کرایہ دار نہیں بلکہ فلیٹس کے مالک ہیں کوئی کرایہ دار پراپرٹی گروی نہیں رکھ سکتا اور ہم عدالت میں ثات کریں گے کہ قوم کا پیسہ لوٹ کر کاروبار اور جائیدادیں بنائی گئی ،تحریک انصاف نے ثبوت عدالت میں جمع کرادیے ہیں کہ انکے پاس پیسہ کرپشن کا ہے جس پر بحث کریں گے اور ثابت کریں گے کہ نواز شریف کے پاس کرپشن کا پیسہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم حکومت گرانے کے پیچھے نہیں بلکہ کرپٹ نظام کے خلاف ہیں جب تک ادارے مضبوط نہیں ہو ں گے ملک ترقی نہیں کرسکتا ، شہبازشریف نے چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کر نے کا دعویٰ کیا تھا لیکن عوام کو بنیادی حقوق دینے میں ناکام ہو گئے ہیں اور ہم ان کی نااہلی کیلئے اگلے ہفتے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کریں گے اور تین ٹھوس ثبوت بھی دینگے۔

جہانگیرترین

مزید : پشاورصفحہ آخر