نوشہرہ ،مسلم ایس ایف کا گورنر کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

نوشہرہ ،مسلم ایس ایف کا گورنر کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ) ایم ایس ایف مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن نوشہرہ کا گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ مظاہرین نے فاروق سٹیڈیم چوک سے ہوتے ہوئے شوبرا چوک پہنچے جہاں پر جلوس جلسے کی شکل اختیار کر گئی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ایف کے صوبائی صدر ملک منصف خلیل ، نوشہرہ ضلعی صدر اسد خان ، فدا محمد خان ایڈووکیٹ ، خان زمان، انضمام، منصور شاہ، عارف آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے پارٹی کارکنوں کو نظرانداز کرنا اپنا وطیرہ بنایا ہے اور نظریاتی کارکنوں کی بجائے اپنے بھائی ، بیٹے سمیت اپنے چہیتوں کے زریعے مال کماو مہم شروع کی ہے اور اس وقت خیبر پختونخوا کا گورنر ہاوس گورنر ہاوس کم اور اقبال ظفر جھگڑا کا بارگینگ سینٹر زیادہ نظر آتاہے انہوں نے وزیر اعظم میاں نواز شریف سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ گورنر اقبال ظفر جھگڑا کو خیبر پختونخوا کے گورنر شپ سے فوری ہٹا کر کسی نظریاتی مسلم لیگی کو خیبر پختونخوا تعینات کریں مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ضلعی صدر اسد خان نے کہا ہے کہ جب تک گورنر خیبرپختونخوا استعفیٰ نہیں دیں گے ہمارا احتجاج جاری رہے گا مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع نوشہرہ کے اراکین نے خطاب کے دوران کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے اپنے بیٹے فرحان جھگڑا اور بھائی جاوید جھگڑا اور کچھ اور افراد کو بارگینگ کے لئے نامزدکیا ہے جو کچھ لے دے والے معاملات نمٹاتے ہیں جبکہ پارٹی ورکروں پر گورنر ہاؤس کے دروازے بند کردئیے گئے ہیں اور گورنر کے پاس کسی سے ملنے تک کا ٹائم بھی نہیں جبکہ پارٹی ورکروں پر گورنر ہاؤس کے دروازے بند کردئیے گئے ہیں اور گورنر کے پاس کسی سے ملنے تک کا ٹائم بھی نہیں امریت دور کے مخلص ورکر تباہ ہوگئے ہیں اور گورنر اپنے منظور نظر اور خاندان کے افراد کو اعلیٰ عہدوں پر تعینات کررہے ہیں جس کی وجہ سے پارٹی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے ہم وزیراعظم پاکستان نوازشریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ورکروں کے اس دشمن کو فوری طورپر ہٹا کر نئے مخلص لیگی گورنر کو مقرر کیاجائے جب تک گورنر استعفیٰ نہیں دیں گے ہمارا احتجاج جاری رہے گا اور احتجاج کا دائرہ تمام اضلاع تک پھیلائیں گے۔