شبقدر کے نواحی علاقہ خوبئی میں کھیتوں سے مقامی شحص کی لاش برآمد

شبقدر کے نواحی علاقہ خوبئی میں کھیتوں سے مقامی شحص کی لاش برآمد

شبقدر(نمائندہ خصوصی) شبقدر کے نواحی علاقہ خوبئی میں کھیتوں سے مقامی شحص کی لاش برآمد سلیمان ولد صالحت شاہ کوتیزدار آلہ سے وار کرکے قتل کیا گیا تھا پولیس تھانہ شبقدر نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شبقدر کے نواحی علاقہ خوبئی میں کھیتوں سے 24 سالہ سلیمان ولد صالحت شاہ کی لاش برآمد ہو گئی جس پر مقامی لوگوں نے پولیس تھانہ شبقدر کو اطلاع دی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شبقدر منتقل کر دیا گیا جہاں پر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم ملزمان نے مقتول کو تیز دار آلہ سے وار کرکے قتل کیا گیا پولیس تھانہ شبقدر نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کر دی

مزید : پشاورصفحہ آخر