بٹ خیلہ ،موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے 1 جاں بحق ،3 زخمی

بٹ خیلہ ،موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے 1 جاں بحق ،3 زخمی

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈدرگئی کالج کے قریب دوموٹرسائیکل اپس میں ٹکراگئے جس کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل سوارجاں بحق جبکہ تین شدیدزخمی ہوگئے وہ درگئی ہسپتال منتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق لیویز ذرائع سے معلوم ہواہے کہ گزشتہ روزمالاکنڈایجنسی کے گاؤں درگئی کالج کے قریب دوموٹرسائیکل اپس میں ٹکراگئے جس کے نتیجے میں عادل ولدمرویز جان بحق جبکہ امان ولدامیرافضل،کامران ولدجمشیداورزاہدولدنعیم ساکنان دوبندی شدیدزخمی ہوگئے وہ فوری طورپرسول ہسپتال درگئی منتقل کردیامالاکنڈ لیویز فورس تھانہ درگئی نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر