ڈیرہ ،شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے پر ایک شخص گرفتار

ڈیرہ ،شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے پر ایک شخص گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)گومل یونیورسٹی پولیس نے حاجی مورا میں شادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والے شخص کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ،کلاچی پولیس نے وانڈہ شیرومیں پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم کو پنا ہ دینے پر اس کے بھائی کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق گومل یونیورسٹی پولیس نے حاجی مورا میں شادی کے موقع پر ہونے والے ہوائی فائرنگ کا نوٹس لیکر ہوائی فائرنگ کرنے والے فضل الرحمن بلوچ ولد اسلم سکنہ تھویا فاضل انڈس کالونی کو گرفتار کرکے اس سے ایک پستول تیس بور اور 35کارتوس برآمد کرلئیے،کلاچی پولیس نے وانڈہ شیرومیں گلزار علی ولد زر ولی کو گرفتار کرلیا جس پر الزام ہے کہ وہ اپنے بھائی اشتہاری ملزم اسلام الدین کو پنا ہ وخوراک مہیا کرتا ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر