چکدرہ ،مشران کا جرگہ ،بائی پاس کی تکمیل کیلئے مفت اراضی دینے کا اعلان

چکدرہ ،مشران کا جرگہ ،بائی پاس کی تکمیل کیلئے مفت اراضی دینے کا اعلان

چکدرہ ( نمایندہ پاکستان) تحصیل ادینزائی کے مختلف دیہات کے مشران کا جر گہ میں چار کلو میٹر چکدرہ با ئی پاس کی تکمیل کے لیے بخت بیدار خان ایم پی اے کو کروڑوں روپے کی قیمتی زمین مفت دینے کا اعلان تفصیلات کے مطا بق گزشتہ روز تحصیل ادینزائی کے عوام کا بخت بیدار خان ایم پی اے کی قیا دت میں جر گہ منعقد ہوا جس میں علاقے کے مشران اور سیا سی پا ر ٹیوں کے لیڈر شپ کا چکدرہ فشنگ ہٹ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف دیہات چکدرہ رامیال گدر باغ کنڈی سفرونہ اور ورسک اور گل آباد سے تعلق رکھنے والے زمین مالکان اور معززین علا قہ سمیت مختلف مکا تب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شر کت کی اور چکدرہ تا گل آباد ائے روز ٹر یف جام کی وجہ سے عوام کو در پیش مسا ئل کے با ر ے میں تفصیلی بحث ہو ئی جس کے نتیجے میں زمین مالکان نے بخت بیدار خان ایم پی اے کو اپنی زمینیں مفت دینے کا اعلان کیا جس کی قیمت کروڑوں روپے بنتی ہیں با ئی پا س کے لیے سروے مکمل کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں چار کلو میٹر لمبا اور تیس فٹ چھوڑا سڑک تعمیر کیا جا ئے گا جس کی وجہ سے چکدرہ بازار تا گل آباد بازار میں ٹر یفک جام کے مسلے پر قابو پا نا آسان ہو جا ئیگا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چکدرہ شاہ جمیل خان تحصیلدار چکدرہ سمیت سر کل ڈی ایس پی محمد شاہ اور ٹی ایم اے چکدرہ کے ا ینجنیئرنے شر کت کی اس موقع پر انہی افراد پر مشتمل کمیٹی بنا ئی گئی جو کہ با ئی پاس کے لیے زمینوں کا معا ئنہ کر کے صو با ئی حکو مت کو مفصل رپورٹ دیگی جس کے نتیجے میں چکدرہ با ئی پاس کی تعمیر کے لیے صو با ئی حکومت کی تعاون سے با ئی پاس کے لیے گرا نٹ کا حصول ممکن ہو جا ئیگا چکدرہ با ئی پاس کی تعمیر سے دیر چترال با جوڑ سمیت افغا نستان تک سفر میں اسا نی پیدا ہو جا ئیگی اس مو قع پر بخت بیدار خان ایم پی اے نے تمام شر کا ء اور زمین ما لکان کا عوام کی خاطر عظیم قر با نی دینے پر شکر یہ ادا کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر