اقوام متحدہ پیش مشن پر سکیورٹی فورسز بھجوانے پر پابندی عائد اٹھالی گئی، پنجاب پولیس کیلئے کوٹہ مخصوص

اقوام متحدہ پیش مشن پر سکیورٹی فورسز بھجوانے پر پابندی عائد اٹھالی گئی، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(شیخ ارسلان سے)وزارت داخلہ نے3 سال قبل اقوام متحدہ پیس مشن پر سیکورٹی فورسز کو بھیجنے پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔اس بارے گزشتہ روز باقاعدہ نوٹفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔محکمہ پولیس میں مختلف ریجنز کے لیے مخصوص کوٹہ مقرر کردیا گیا ۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے پیس مشن پر سوڈان اور دیگرترقی پذیر ممالک میں پاکستان آرمی سمیت محکمہ پولیس، ایف آئی اے ،اینٹی کرپشن،موٹر وے پولیس سپیشل برانچ سی ٹی ڈی اور دیگر فورسز سے تعلق رکھنے والے افسران کو امتحان کے بعد بھیجا جائے گا۔تین سال قبل 2013ء میں جنرل الیکشن کے موقع پر حکومت پاکستان نے اقوام متحدہ پیس مشن پر فورسز کو بھیجنے پر پابندی عائد کردی تھی ،تین سال بعد گزشتہ روز یہ پابندی ختم کردی گئی ہے۔اقوام متحدہ پیس مشن کے لیے پنجاب پولیس کے مختلف ریجنز کے لیے کوٹہ رکھا گیا ہے،جس میں سنٹرل پولیس سے 1،لاہور سے 98،شیخوپورہ ریجن سے22،گوجرانوالا ریجن سے 55راولپنڈی ریجن سے 46سرگودھا ریجن سے 21،ملتان ریجن سے 34،ڈیرہ غازی خان ریجن سے 26،بہاولپور ریجن سے 26فیصل آباد ریجن سے 44،ساہیوال ریجن سے 19،ٹیلی اور ٹرانسپورٹ سے 23,انوسٹگیشن پنجاب سے 2،ٹریفک پولیس سے43،ہائی وے پیٹرولنگ پولیس سے 37پنجاب کانسٹیبلری سے 37کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ سے 15،ای پی ایف سے 17،سپیشل برانچ سے 11ٹریننگ انسٹیٹیوٹس سے 8،سپیشل پروٹیکشن یونٹ سے 15افسران کو بھیجا جائے گا۔ اقوام متحدہ پیس مشن پر جانے کے لیے افسران کو مختلف تحریری اورر نفسیاتی امتحانات میں کامیاب ہونا ہوگا ۔امتحان لینے کے لیے اقوام متحدہ کی سپیشل ٹیم پاکستان آئے گی۔توقع کی جارہی ہے کہ امتحان جنوری میں اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا۔