ڈی ایچ اے لاہور میں اسٹیٹ ایسوسی ایشن کی تقریب ،ڈیلرز اور انویسٹرز کی بڑ ی تعداد میں شرکت
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈی ایچ اے لاہور میں رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کی تقریب منعقد ہوئی جس میں رئیل اسٹیٹ سے تعلق رکھنے والے ڈیلرز اور انویسٹر کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس تقریب کا انتظام ڈی ایچ اے رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے ممبران نے کیا جس کی صدارت پریذ یڈنٹ رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن میجر رفیق حسرت نے کی جس میں انہوں نے رئیل اسٹیٹ ایمنسٹی سکیم کے بارے میں تفصیلات بتائیں اور شر کا کے تمام سوالات کا جواب بھی دیا ۔بہت سے شرکا ءنے اس کو ایک اچھا اقدام قرار دیا جس سے آنے والے وقت میں پراپرٹی کے کاروبار میں بہتری آنے کی امید ہے ۔میجر رفیق حسرت نے مزید بتا یا کہ ابھی ہماری جدوجہد ختم نہیں ہوئی ،ہم اس کام میں مزید ریلیف لینے کی کوشش کریں گے اور مزید پراپرٹی کے کاروبار کی بہتری کے لیے اپنی جد و جہد جاری رکھیں گے۔