سابق برطانوی وزیراعظم نے ازرائے مذاق ٹنڈولکر کو اغوا کرنے کی خواہش ظاہر کردی

سابق برطانوی وزیراعظم نے ازرائے مذاق ٹنڈولکر کو اغوا کرنے کی خواہش ظاہر کردی
سابق برطانوی وزیراعظم نے ازرائے مذاق ٹنڈولکر کو اغوا کرنے کی خواہش ظاہر کردی

  


نئی دہلی (ویب ڈیسک) برطانیہ کے سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ازرائے مذاق کہا ہے کہ ان کا ملک انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی تربیت کے لئے سچن ٹنڈولکر کو اغوا کرسکتا ہے، انگلش ٹیم کو اپنے حالیہ دورئہ بھارت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، ہندوستان لیڈرشپ سمٹ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ وہ بھارت اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کے حوالے سے پرجوش ہیں اور ایسا صرف اس لئے نہیں ہے کہ ہمارے مشترکہ تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں بلکہ ہمارے درمیان جدید شراکت داری قائم ہے جس کی بنیاد ملازمتوں کے مواقعوں اور سرمایہ کاری پر قائم ہے۔

پہلی مرتبہ ایک ایسی پاکستانی فلم آگئی جس کی کہانی میں صرف وہی ہوگاجوآپ چاہیں گے ، دیکھنے کیلئے سینما جانے کی بھی ضرورت نہیں بلکہ ۔۔ ۔ تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں

انہوں نے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان حالیہ ٹیسٹ سیریز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے ٹنڈولکر کو اغوا کریں۔اس تقریب میں بعد ازاں سچن ٹنڈولکر نے بھی شرکت کرنا تھی۔

مزید : کھیل