دہشت گردی میں تعاون کرنے والوں کے خلاف لازمی کارروائی کی ضرورت ہے :نریندر مودی

دہشت گردی میں تعاون کرنے والوں کے خلاف لازمی کارروائی کی ضرورت ہے :نریندر ...
دہشت گردی میں تعاون کرنے والوں کے خلاف لازمی کارروائی کی ضرورت ہے :نریندر مودی

  


امرتسر(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردی پر خاموشی دہشت گردوں اور ان کے آقاﺅں کو مضبوط کرے گی ،دہشت گردی میں تعاون کرنے والوں کے خلاف لازمی کارروائی کی ضرورت ہے ۔

افغان صدر نے بھارت میں پاکستان کے خلاف پھر زہر اگل دیا ، ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے خطاب میں پاکستان پر طالبانوں کوپناہ دینے کا الزام لگا دیا

امرتسر میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نے کہا ہے کہ افغانستان اور خطے کے دیگر ملکوں میں مضبوط رابطوں کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے ،عالمی برادری افغانستان میں دیر پا امن اور استحکام کا عزم نو کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا نیٹ ورک توڑنے کے لیے بھرپور عزم کی ضرورت ہے ،دہشت گردی سے خطے کے امن اور استحکام کو خطرہ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمار ی توجہ افغانستان اور اس کے شہریوں کو محفوظ بنانے پر ہے،افغانستان اور بھار ت میںٹرانسپورٹ کا فضائی کوریڈور زیر غور ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں