امریکی حکومت نے تارکین وطن کو شہریت دینے کا عمل روک دیا

امریکی حکومت نے تارکین وطن کو شہریت دینے کا عمل روک دیا
 امریکی حکومت نے تارکین وطن کو شہریت دینے کا عمل روک دیا

  

واشنگٹن (این این آئی) امریکی حکومت نے تارکین وطن کو شہریت دینے کا عمل روک دیا۔درخواست گزاروں کی جانچ پڑتال کانظام غیر موثر ہونے پر شہریت دینے کا عمل روکاگیا ہے۔امریکی اخبار کے مطابق درخواست گزاروں کی جانچ پڑتال کانظام غیر موثر ہونے پر شہریت دینے کا عمل روکا گیا ہے۔

پہلی مرتبہ ایک ایسی پاکستانی فلم آگئی جس کی کہانی میں صرف وہی ہوگاجوآپ چاہیں گے ، دیکھنے کیلئے سینما جانے کی بھی ضرورت نہیں بلکہ ۔۔ ۔ تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں

اخبار کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر امریکی شہریت اور امیگریشن سروس نے اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ درخواستیں منظور نہ کریں۔ڈینیئل رینوڈ کا کہنا ہے کہ مجھے یقین نہیں کہ ایف بی آئی نےلوگوں کاپس منظرمناسب اندازسے چیک کیاہے، ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کس قدر بڑا ہے، اس بارے میں بھی غیریقینی صورتحال ہے۔ڈینیئل رینوڈ نے مزید ہدایت کی کہ شہریت دیے جانے سے متعلق درخوست گزاروںکے انٹرویوز لیے جاسکتے ہیں، حتمی منظوری یاحلف نہ لیا جائے۔چیئرمین عدالتی کمیٹی امریکی ایوان نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نظام میں کمزوری کا مجھ سے ذکر تک نہیں کیا گیا۔

مزید : بین الاقوامی