امریکہ میں نوجوان مسلمان لڑکی کے ساتھ شراب کے نشے میں دھت افراد کی بدتمیزی،تعصب کا نشانہ بنایا

امریکہ میں نوجوان مسلمان لڑکی کے ساتھ شراب کے نشے میں دھت افراد کی ...
امریکہ میں نوجوان مسلمان لڑکی کے ساتھ شراب کے نشے میں دھت افراد کی بدتمیزی،تعصب کا نشانہ بنایا

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد مسلمانوں کو تعصب کا نشانہ بنائے جانے کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں لیکن امریکی حکومت کی جانب سے کوئی مضبوط قدم نہیں اٹھایا گیاہے۔اسی طرح کا ایک واقعہ نیویارک کے سب وے ٹرین میںنوجوان مسلمان لڑکی کے ساتھ بھی پیش آیا،18سالہ یاسمین سعید سب وے پر سفر کر رہی تھی کہ کچھ شراب کے نشے میں دھت افراد نے اسے تعصب کا نشانہ بنایا اور ملک سے نکل جانے سے متعلق کئی سخت جملے بھی کسے جبکہ ایک نے تو حجاب اتارنے کی کوشش بھی کی ۔

تفصیلات کے مطابق 18سالہ یاسمین سعید براوچ کالج کی طالبہ ہے جو کہ مین ہیٹن نے میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد سب وے ٹرین پر واپس لوٹ رہی تھی کہ اسی دوران کچھ لوگ نشے میں دھت تھے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے گفتگو کررہے تھے ۔اسی دوران ان کی نظر یاسمین پر پڑی اور انہوں نے پر آوازیں کسی کہ ’ہمارے ملک سے نکل جاﺅ،یہ ملک تمہار نہیں ہے‘،یاسمین انہیںنظر انداز کرتی ہوئی ٹرین کے دوسرے حصے میں چلی گئی لیکن ان درندہ صفت افراد نے یاسمین کا پیچھا نہیں چھوڑا اور وہ بھی پیچھے ہی ٹرین کے دوسرے احاطے میں داخل ہو گئے اور ایک شخص نے یاسمین کے بیگ کی تنی کو کھینچا تو دوسرے نے حجاب اتار نے کی کوشش کی ۔تاہم سب وے میں موجود افراد اس پورے معاملے کو گھور گھور کر دیکھتے رہے لیکن کوئی بھی مدد کیلئے آگے نہیں بڑھا۔

مزید : بین الاقوامی