کراچی میں کچھ لوگوں نے ملک کے چہرے کو مسخ کرنے کی کوشش کی ،سیاست میں اختلاف کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے:مصطفی کمال

کراچی میں کچھ لوگوں نے ملک کے چہرے کو مسخ کرنے کی کوشش کی ،سیاست میں اختلاف کو ...
کراچی میں کچھ لوگوں نے ملک کے چہرے کو مسخ کرنے کی کوشش کی ،سیاست میں اختلاف کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے:مصطفی کمال

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی میں کچھ لوگوں نے ملک کے چہرے کو مسخ کرنے کی کوشش کی ،سیاست میں اختلاف کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے۔

پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے لاہور میں داتا دربار پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بڑی تعداد میں لوگ ان کے پیغام سے جڑ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ رنگ ،نسل، زبان اور مسلک کی بنیاد پر تفریق تو رہے گی ،اسے دشمنی اور نفرتوں میں بدلنے سے روکنا ہو گا۔مصطفی ٰ کمال نے کہا پنجاب میں بہت کام ہو رہا ہے مگر وزرا کی ذمہ داری ترقیاتی کاموں کا افتتاح نہیں قانون سازی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ دن جلد آئے گا جب لاہور کا بیٹا کراچی میں اورکراچی کا بیٹا لاہور میں آزادی سے گھومے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ بلدیہ ٹاون کے وقت رحمان بھولا ایم کیو ایم کا سیکٹر انچارج تھا۔ان کا کہنا تھا کہ رکنیت فارم بھرنا سب کا حق ہے ، کسی کو اپلائی کرنے سے نہیں روکا جا سکتا۔

مزید : لاہور