ہارٹ آف ایشیاکانفرنس کے سیکیورٹی انچار ج کی عبدالباسط کو میڈیا سے گفتگو سے روکنے کی کوشش ،پاکستانی ہائی کمشنر نے ڈانٹ دیا

ہارٹ آف ایشیاکانفرنس کے سیکیورٹی انچار ج کی عبدالباسط کو میڈیا سے گفتگو سے ...
ہارٹ آف ایشیاکانفرنس کے سیکیورٹی انچار ج کی عبدالباسط کو میڈیا سے گفتگو سے روکنے کی کوشش ،پاکستانی ہائی کمشنر نے ڈانٹ دیا

  


امرتسر(مانیٹرنگ ڈیسک)ہارٹ آف ایشیاکانفرنس کے سیکیورٹی انچار ج نے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو میڈیا سے بات کرنے سے روکنے کی کوشش کی تو عبدالباسط نے اسے ڈانٹ دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کیلئے موجود سرتاج عزیز سمیت پاکستانی وفد کو میڈیا سے بات چیت جبکہ مشیر خارجہ کو گولڈن ٹیمپل کا دورہ کرنے سے بھی رو ک دیا گیاہے تو دوسری جانب کانفرنس کے سیکیورٹی انچار ج نے پاکستانی ہائی کمشنر کو بات چیت کرنے سے روکنے کی کوشش کی تو عبدالباسط نے اسے ڈانٹ دیا اور کہا کہ میں پاکستان کا ہائی کمشنر ہوں اور مجھے بات کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

مزید : بین الاقوامی