پاناما کیس میں پارٹی کو بیچ بھنور کیوں چھوڑا؟ پی ٹی آئی نے حامد خان کو این اے 125 سے فارغ کردیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما لیکس اور عمران خان نا اہلی کیس سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد پی ٹی آئی نے بھی جوابی حملہ کردیا اور حامد خان کو ان کے حلقے این اے 125 سے فارغ کردیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ میڈیا پر شدید تنقید ہونے کے بعد حامد خان نے پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ میں کیس لڑنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد یہ کیس نعیم بخاری لڑ رہے ہیں، حامد خان نے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں عمران خان نا اہلی کیس بھی لڑنے سے معذرت کرلی تھی ۔ حامد خان کے اچانک بیچ بھنور میں چھوڑنے کا فیصلہ پی ٹی آئی کی قیادت کو پسند نہیں آیااور انہوں نے بھی جوابی حملہ کرتے ہوئے حامد خان کو ان کے حلقے این اے 125 سے فارغ کردیا ہے۔
بھارتیوں کی پاکستانی ہائی کمشنرکو پریس کانفرنس سے روکنے کی کوشش، عبدالباسط نے ایسا کام کردیا کہ آپ بھی کہیں گے ’ہر ملک میں پاکستان کا ایسا ہی سفیر ہونا چاہیے‘
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے الیکشن میں این اے 125 سے عبدالعلیم خان پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے جبکہ اس حوالے سے انہیں پارٹی قیادت کی جانب سے باقاعدہ طور پر آگاہ بھی کردیا گیا ہے۔
عمران خان نا اہلی کیس ،سپریم کورٹ کے بعد حامد خان نے الیکشن کمیشن میں بھی کیس لڑنے سے معذرت کر لی
واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں این اے 125 لاہور سے حامد خان نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ سعد رفیق کے خلاف الیکشن لڑا تھا جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔