روہنگیا مسلمانوں پر میانمار کی زمین تنگ، کیا آپ کو معلوم ہے اب تک پاکستان کتنے روہنگیا مسلمانوں کو پناہ دے چکا ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا اور بے حد فخر بھی ہوگا

روہنگیا مسلمانوں پر میانمار کی زمین تنگ، کیا آپ کو معلوم ہے اب تک پاکستان ...
روہنگیا مسلمانوں پر میانمار کی زمین تنگ، کیا آپ کو معلوم ہے اب تک پاکستان کتنے روہنگیا مسلمانوں کو پناہ دے چکا ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا اور بے حد فخر بھی ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ینگون (مانیٹرنگ ڈیسک) برما میں بدھ مت کے پیروکاروں نے حکومتی سرپرستی میں روہنگیا مسلمانوں پر زمین تنگ کر رکھی ہے اوربدھ شدت پسندکے ساتھ ساتھ فوج اور پولیس بھی مسلمانوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔ ایسے میں یہ مسلمان دیگر ممالک کی طرف ہجرت کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں لیکن ان کے ہمسایوں بھارت اور بنگلہ دیش نے ان کے لیے دروازے بند کر رکھے ہیں اور اپنی طرف آنے والے ان مظلوم مسلمانوں کو واپس موت کی طرف دھکیل دیتے ہیں۔ پاکستان اگرچہ میانمار کا ہمسایہ ملک نہیں اور روہنگیا مسلمانوں کا یہاں تک پہنچنا بہت دشوار ہے لیکن اس کے باوجود آپ کو یہ جان کر فخر ہو گا کہ پاکستان اب تک 2لاکھ سے زائد برمی مسلمانوں کو پناہ دے چکا ہے۔

اب بھارت میں’’ گاؤ ماتا ‘‘ کلو کے حساب سے گوبر کرے گی ،خلاف ورزی پر مالک کو سخت سزا دی جائے گی ،عجیب و غریب حکم نامہ آ گیا
وکی پیڈیا کے مطابق یہ مسلمان میانمار کی ریاست ارخان سے ہجرت کرکے سندھ میں آباد ہوئے ہیں۔ ارخان وہ ریاست ہے جہاں مسلمانوں کی سب سے زیادہ نسل کشی کی جا رہی ہے۔یہ تمام لوگ بنگلہ دیش اور بھارت کے راستے انتہائی خطرناک سفر طے کرتے ہوئے پاکستان تک پہنچے۔ کراچی میں آ کر آباد ہونے والے ان دو لاکھ روہنگیا مسلمانوں کو پاکستان کی شہریت بھی دی جا چکی ہے۔ انسانی ہجرت پر کی جانے والی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ برمی مسلمان کراچی میں آ کر آباد ہونے والے کل مہاجرین کا14فیصد ہیں۔ کراچی میں برمی مسلمانوں کی کئی کالونیاں موجود ہیں۔ کراچی میں رہنے والے 16لاکھ سے زائد بنگالیوں کے ساتھ ثقافتی ہم آہنگی ہونے کے باعث یہ برمی مسلمان ان کے بہت قریب ہیں۔ چٹاگانگ کے رہنے والے بنگالیوں کی زبان بھی ان برمی مسلمانوں سے ملتی جلتی ہے بلکہ وہ لہجے کے معمولی فرق کے ساتھ ایک ہی زبان بولتے ہیں۔

مزید :

قومی -