سمن آباد میں پولیس کی کارروائی، خاتون سمیت3 منشیات فروش گرفتار
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے علاقے سمن آبادملت پارک میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون سمیت 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
2018کے انتخابات میں پی ٹی آئی پورے ملک میں حکومت بنائے گی:پرویز خٹک
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے جانے والے ملزمان سے افیون اور چرس بھی برآمدکی گئی ہے،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں ملت پارک تھانے منتقل کردیا ہے۔لاہور بھر میں منشیات فروشوں کی گرفتاریوں کے لئے ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔