بزنس مین جاوید خانانی کی نماز جنازہ گزری میں ادا

بزنس مین جاوید خانانی کی نماز جنازہ گزری میں ادا
بزنس مین جاوید خانانی کی نماز جنازہ گزری میں ادا

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بزنس مین جاوید خانانی کی نماز جنازہ گزری میں ادا کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف کاروباری شخصیت جاوید خانانی کرنسی ایکسچینج کے بزنس سے وابستہ تھے اور ان کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیسز کی تفتیش بھی جاری تھی۔ اتوار کو انہوں نے مبینہ طور پر ایک زیر تعمیر عمارت کی آٹھویں منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی تھی۔

معروف کرنسی ڈیلر جاوید خانانی نے مبینہ طور پر عمارت کی آٹھویں منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی

واقعہ پیش آنے کے بعد ان کے اہلخانہ نے ان کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا تھا اور میت کو گھر لے گئے تھے جس کے بعد رات کو ساڑھے سات بجے کے قریب گزری میں ان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔

مزید : کراچی