اب بھارت میں’’ گاؤ ماتا ‘‘ کلو کے حساب سے گوبر کرے گی ،خلاف ورزی پر مالک کو سخت سزا دی جائے گی ،عجیب و غریب حکم نامہ آ گیا

اب بھارت میں’’ گاؤ ماتا ‘‘ کلو کے حساب سے گوبر کرے گی ،خلاف ورزی پر مالک ...
اب بھارت میں’’ گاؤ ماتا ‘‘ کلو کے حساب سے گوبر کرے گی ،خلاف ورزی پر مالک کو سخت سزا دی جائے گی ،عجیب و غریب حکم نامہ آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں صرف مودی سرکار ہی نہیں ریاستی حکومتیں بھی عجیب و غریب احکامات جاری کر کے پوری دنیا میں اپنا تماشا بناتی ہیں ،ہندوستانی وزیر اعظم   نریندرا مودی کے آبائی صوبے گجرات کے کے شہر امریلی کی ضلعی حکومت نے مودی حکومت کی جانب سے صفائی مہم کا حوالہ دیتے ہوئے انتہائی عجیب و غریب حکم نامہ جاری کیا ہ گیا ے جس کے تحت شہر میں ’’گاؤ ماتا ‘‘گائے اور بھینسوں کے گوبر کرنے پر پابندی لگاتے ہوئے انہیں طے شدہ علاقے میں ’’کلو کے حساب سے‘‘طے شدہ مقدار تک ہی گوبر کرنے کی اجازت ہوگی ۔

مزید پڑھیں:بھارت کی خاتون نیشنل شوٹر کو مشہور ہندوستانی کھلاڑی نے نشہ آور مشروب پلا کر بے آبرو کر دیا ،پولیس نے زیادتی کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں

بھارتی نجی چینل ’’انڈیا ٹی وی ‘‘ کے مطابق امریلی شہر کی مونسپل کارپوریشن نے نریندر مودی سے متاثر ہو کر شہر میں صفائی مہم شروع کی ہے اور اسی مہم کی کامیابی کے لئے ایک عجیب و غریب حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی حدود کی مقرر کردہ حدود میں گائے اور بھینسوں کے گوبر کرنے پر پابندی ہو گی جبکہ طے شدہ علاقے میں بھی یہ بے زبان جانور ’’کلو کے حساب ‘‘ سے گوبر کرنے کے پابند ہوں گے ،انوکھے حکم نامے کے مطابق اگر کسی جانور نے ’’طے شدہ مقدار ‘‘ کی خلاف ورزی کی تو اس کے مالک کو گدھے پر بٹھا کر شہر میں گھمانے کی سزا مقرر کی گئی ہے ۔ امریلی میونسپل کارپوریشن کے حکم کے مطابق طے شدہ علاقے میں گائے اور بھینسوں کو 3 کلو تک گوبر کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ ان کے بچھڑوں کے لئے یہ مقدار صرف ایک کلو ہوگی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ گوبر کا وزن کرنے کے لئے ایک خصوصی ٹیم بھی بنائی گئی ہے،طے شدہ علاقوں میں اجازت سے زیادہ گوبر کرنے اور اس سے باہر گندگی پھیلانے پر سخت کارروائی کی بات کہی گئی ہے۔ بلدیہ نے اس معاملے میں تفصیلی قوانین بنانے کے لئے مقامی لوگوں سے تجاویز پیش کرنے کی اپیل کی ہے۔دوسری طرف مشہور بھارتی اخبار ’’ٹائمز آف انڈیا ‘‘ نے امریلی شہر کی ضلعی حکومت کے اس عجیب و غریب حکمنامے پر بڑا دلچسپ کارٹون شائع کر کے حکومت کا مذاق اڑایا ہے 

جسے دیکھتے ساتھ ہی آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے ۔

 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -