شیخ رشید کا مذاق اڑانے والے خواجہ سعد رفیق نے انہیں کی ’نقل‘ شروع کردی، ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ آپ ہنسنے لگیں گے

شیخ رشید کا مذاق اڑانے والے خواجہ سعد رفیق نے انہیں کی ’نقل‘ شروع کردی، ایسی ...
شیخ رشید کا مذاق اڑانے والے خواجہ سعد رفیق نے انہیں کی ’نقل‘ شروع کردی، ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ آپ ہنسنے لگیں گے

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) شیخ رشید نے 28 اکتوبر کو موٹر سائیکل پر بیٹھ کر کمیٹی چوک پہنچ کر جہاں میڈیا کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل کی وہیں انہیں ن لیگ کی جانب سے سخت تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا لیکن اب ن لیگ کی جانب سے مخالفین پر تنقید میں پیش پیش رہنے والے خواجہ سعد رفیق بھی انہی کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں۔

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ متوازن، افغان صدر کا بیان قابل مذمت، سیکیورٹی کے نام پر ہوٹل میں کسی سے بات چیت کرنے نہیں دی گئی: سرتاج عزیز

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو اپنے سیاسی مخالفین بالخصوص شیخ رشید اور عمران خان پر تنقید میں خاص ملکہ حاصل ہے لیکن اب وہ خود بھی شیخ رشید کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر خواجہ سعد رفیق کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وفاقی وزیر ایک موٹر سائیکل سوار کے پیچھے بیٹھ کر اپنے حلقے کا دورہ کر رہے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق کی ویڈیو دیکھ کر تو یہی لگتا ہے کہ سیاست انتہائی مشکل کام ہے جس میں ایسے کام بھی کرنے پڑ جاتے ہیں جن پر آپ کچھ عرصہ پہلے تک تنقید کرتے رہے ہوں۔

خواجہ سعد رفیق کی اپنے حلقے این اے 125 کے دورہ کے موقع پر ریکارڈ کی گئی ویڈیو دیکھیں

مزید : ڈیلی بائیٹس