معروف بھارتی سیاستدان اور تامل ناڈو کی وزیر اعلیٰ جے للیتا کو دل کا دورہ ،تشویش ناک حالت کے پیش نظر آئی سی یو میں منتقل

معروف بھارتی سیاستدان اور تامل ناڈو کی وزیر اعلیٰ جے للیتا کو دل کا دورہ ...
معروف بھارتی سیاستدان اور تامل ناڈو کی وزیر اعلیٰ جے للیتا کو دل کا دورہ ،تشویش ناک حالت کے پیش نظر آئی سی یو میں منتقل

  

چنئی (مانیٹرنگ ڈیسک)ہندوستان کی معروف سیاستدان اور تامل ناڈو کی وزیر اعلی جے للیتاکو دل کا دورہ ،تشویش ناک صورتحال کے پیش نظر آئی سی یو میں منتقل،ہسپتال کے باہر حامیوں کا ہجوم ،سیکیورٹی بڑھا دی گئی ۔

مزید پڑھیں:امرتسر میں بھارت نے آگرہ کی تاریخ دہرادی

بھارتی نجی چینل ’’این ڈی ٹی وی‘‘ کے مطابق تامل ناڈو کی وزیر اعلیٰ اور انڈیا کی معروف سیاستدان جے للیتاجو گذشتہ 2ماہ سے علیل اور چنئی کے اپولو ہسپتال میں زیر علاج رہی ہیں کو اچانک ہارٹ اٹیک ہوا جس پر انہیں فوری طور پر اپولو ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔جے للیتا کو رواں سال 22ستمبر کو بخار اور جسم میں پانی کی کمی ہو جانے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا،اگر چہ آج صبح ہی کہا گیا تھا کہ جے للیتامکمل طور پر صحت مند ہو گئی ہیں اورڈاکٹرز کی قابل ترین ٹیم نے ان کا مکمل چیک اپ کرنے کے بعد ان کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔ج

ے للیتاکو دل کا دورہ پڑنے کی خبر سنتے ساتھ ہی بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھی تامل ناڈو کے گورنر سے بات چیت کی اور جے للیتا کی صحت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور معلومات لیں۔دوسری طرف اپولو ہسپتال کے باہر جے للیتاکے حامیوں کا ہجوم بڑھتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ہسپتال اور اطراف میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔

مزید : بین الاقوامی