سبزہ زار میں میاں بیوی ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گئے ،موبائل فون ،نقدی اور زیورات سے محروم

سبزہ زار میں میاں بیوی ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گئے ،موبائل فون ،نقدی اور زیورات سے ...
سبزہ زار میں میاں بیوی ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گئے ،موبائل فون ،نقدی اور زیورات سے محروم

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور میں ایک اور شہری ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا ، ملزمان موبائل فون ، نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔

نجی ٹی وی ’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق سبزہ زار کے علاقے میں فہیم نامی شہری اپنی اہلیہ کے ساتھ جا رہا تھا کہ دو موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے انہیں روکا اور اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا۔ فہیم کے مطابق ڈاکو موبائل فون ، نقدی اور زیور ات لوٹ کر فرار ہو گئے ،پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر فہیم اور اس کی اہلیہ کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے اور انہیں جلد گرفتار کر لیاجائے گا۔

مزید : لاہور