این اے 125میں ٹکٹ کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا،حامد خان کی بجائے عبدالعلیم خان کو ٹکٹ دینے کی خبریں بے بنیاد ہیں:نعیم الحق

این اے 125میں ٹکٹ کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا،حامد خان کی بجائے عبدالعلیم ...
این اے 125میں ٹکٹ کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا،حامد خان کی بجائے عبدالعلیم خان کو ٹکٹ دینے کی خبریں بے بنیاد ہیں:نعیم الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ این اے 125کے حوالے سے کسی کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں:پاناما کیس میں پارٹی کو بیچ بھنور کیوں چھوڑا؟ پی ٹی آئی نے حامد خان کو این اے 125 سے فارغ کردیا

نجی ٹی وی کے مطابق نعیم الحق نے کہا کہ حامد خان کی بجائے عبدالعلیم خان کو ٹکٹ دینے کے فیصلے کی خبریں بے بنیاد ہیں ،این اے 125میں ٹکٹ کی تبدیلی کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار صرف پارلیمانی بورڈ کے پاس ہے۔

مزید :

لاہور -