راولپنڈی چیمبر آف کامرس چین میں سی پیک کانفرنس منعقد کرے گا

راولپنڈی چیمبر آف کامرس چین میں سی پیک کانفرنس منعقد کرے گا

راولپنڈی ( کامرس رپورٹر)راولپنڈی چیمبر آف کامرس چین میں سی پیک کانفرنس منعقد کرے گا کانفرنس کا مقصد سی پیک کے تناظر میں پاکستان اور چینی کمپنیوں کے درمیان مشترکہ منصوبے لگانے ، دونوں ملکوں کے نجی شعبے کو قریب لانے، کاروباری مواقعوں کی تلاش ، ٹیکنالوجی کی منتقلی اورمشترکہ منصوبے لگانے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے ان خیالات کا اظہار راولپنڈی چیمبر کے صدر زاہد لطیف خان نے چین پاکستان اورسیز ایسو سی ایشن کے صدر چینگ زونگ ڈانگ سے چیمبر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرسینئر نائب صدر ناصر مرزا، نائب صدر خالد فاروق قاضی، چیمبر ممبران اور سیکرٹری جنرل بھی موجود تھے صدر زاہد لطیف خان نے بتایا کہ کاروباری کانفرنس جنوری کے آخر میں چین میں منعقد ہو گی جس کا مقصد پاکستان اور چین کے درمیان تاجر برادری کے درمیان دوری کو کم کرنا اور نئے کاروباری مواقعوں کو تلاش کرنا ہے اس موقع پر چینگ زونگ نے ملک میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ، نمائشوں کے انعقاد اور تاجروں کو سہولتیں فراہم کرنے میں راولپنڈی چیمبر کی کوششوں کو سہراتے ہوئے کہا کہ کانفرنس سے دونوں ملکوں کی کاروباری برادری کو قریب لانے میں مدد ملے گی اور نجی شعبے کے تحت چلنے والے منصوبوں کے بارے میں آگاہی حاصل ہو گی انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ کاروباری تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے پاکستان میں صنعتی ترقی کی بحالی کے لیے دونوں ملکوں کی کاروباری برادری کو تعلقات مضبوط کرنا ہوں گے اور یہ کانفرنس ایک پلیٹ فارم کا کام کرے گی

مزید : کامرس