تیلدار اجناس کی منافع بخش کاشت بارے خصوصی مہم کے سلسلے میں کل لودھراں میں سمینار ہوگا

تیلدار اجناس کی منافع بخش کاشت بارے خصوصی مہم کے سلسلے میں کل لودھراں میں ...

لاہور(این این آئی) ملکی خوردنی تیل کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے تیلدار اجناس کی منافع بخش کاشت بارے خصوصی مہم جاری ہے جس کے تحت کاشتکاروں کو سبسڈی کی فراہمی کیساتھ بہتر قیمت بھی دلوائی جائے گی۔ اس مہم کے سلسلہ میں کل 5دسمبر کو لودھراں میں سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔ سورج مکھی کی کاشت کیلئے مقرر کئے گئے کل ہدف کا تقریباً90فیصد یعنی 1لاکھ78ہزار ایکڑ صرف جنوبی پنجاب کے تین ڈویژنز ملتان،بہاول پور اور ڈیرہ غازی خان کیلئے ہے۔

مزید : کامرس