او آئی سی کے رکن ممالک میں خدمات کے شعبے کا حجم 822ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

او آئی سی کے رکن ممالک میں خدمات کے شعبے کا حجم 822ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

اسلام آباد (اے پی پی) اسلامی تعاون کی تنظیم اوآئی سی کے رکن ممالک میں خدمات کے شعبے کا حجم 822ارب ڈالر سے تجاوزکرگیاہے ۔اسلامک سینٹرفارڈیولپمنٹ آف ٹریڈ کی طرف سے جاری اعداد وشمارکے مطابق سال 2016-17 میں آوآئی سی کے رکن ممالک میں خدمات کے شعبے کا مجموعی حجم 822ارب ڈالر تک پہنچ گیاہے، یہ دنیاء بھر میں خدمات کے شعبے کے مجموعی حجم کا24فیصد بنتا ہے۔اعدادوشمارمرتب کرتے وقت 7بڑے شعبوں کو شامل کیا گیا تھا جن میں ٹرانسپورٹ، سیاحت، تعمیرات، ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن سروسز، مالیاتی خدمات، انشورنس اور ثقافت وتفریحی خدمات کے شعبے شامل ہیں ۔ان شعبوں کا مجموعی تناسب بالترتیب 32.6، 32.4، 3، 5، 2، 1.5 ،اورتین فیصد ریکارڈکیاگیا۔

مزید : کامرس