ٹیلی کام شعبے کی درآمدات333.701 ملین ڈالرتک پہنچ گئیں

ٹیلی کام شعبے کی درآمدات333.701 ملین ڈالرتک پہنچ گئیں

لاہور (آن لائن) ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے پہلے تین ماہ کے دوران شعبہ کی درآمدات کا حجم 273.895 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی تین ماہ میں جولائی تا ستمبر2017ء کے دوران59.806 ملین ڈالر یعنی22 فیصد زائد درآمدات کی گئی ہیں اوررواں مالی سال2017-18ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیلی کام کے شعبہ کی ملکی درآمدات میں22 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران333.701 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئیں۔۔ پی بی ایس کے مطابق ستمبر2017ء کے دوران درآمدات میں0.43 فیصد یعنی0.448 ملین ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور ستمبر2016ء کی 103.229 ملین ڈالر کی درآمدات کے مقابلہ میں ستمبر2017ء کے دوران ٹیلی کام کی درآمدات کا حجم 102.781 ملین ڈالر تک کم ہوگیا۔

(ریاض)#/s#

مزید : کامرس