اردو کے ساتھ ساتھ پنجابی فلموں پر بھی توجہ دینا ہوگی،نمرہ چوہدری

اردو کے ساتھ ساتھ پنجابی فلموں پر بھی توجہ دینا ہوگی،نمرہ چوہدری
 اردو کے ساتھ ساتھ پنجابی فلموں پر بھی توجہ دینا ہوگی،نمرہ چوہدری

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمر نمرہ چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں اردو کے ساتھ ساتھ پنجابی فلموں پر بھی توجہ دینا ہوگی ‘ لوگوں کواچھی فلمیں دکھائیں اس کے بعد رسپانس ضرور ملے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جدیدٹیکنالوجی سے بنائے گئے سینماگھرہرلحاظ سے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک جیسے ہی ہیں۔ نمرہ چوہدری نے کہا کہ دوسری جانب اگرجدید ٹیکنالوجی سے بننے والی فلموں کی بات کی جائے تو یقیناًنوجوان فلم میکرز منفرد اوراچھا کام کررہے ہیں اوراس کا رسپانس بھی سامنے آرہا ہے لیکن ابھی تک وہ بات بنتی دکھائی نہیں دیتی جوکامیاب فلمی دنیا کی ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آج بھی پنجابی فلموں کو پسند کر نیوالوں کی تعداد زیادہ ہے ۔

مزید : کلچر