ماڈل صحیفہ جبار خٹک کی دعوت ولیمہ بیدیاں روڈ پر منعقد

ماڈل صحیفہ جبار خٹک کی دعوت ولیمہ بیدیاں روڈ پر منعقد
ماڈل صحیفہ جبار خٹک کی دعوت ولیمہ بیدیاں روڈ پر منعقد

  

لاہور(فلم رپورٹر) معروف ماڈل صحیفہ جبار خٹک کی دعوت ولیمہ بیدیاں روڈ پر منعقد کی گئی جس میں فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی بے شمار شخصیات نے شرکت کی جن میں ماڈلز ،فیشن فوٹوگرافراورنامور ڈیزانئر شامل ہیں جبکہ اس کے علاوہ بھی دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مشہور لوگ اس موقع پر موجود تھے .لاہور کے علاوہ کراچی سے بھی صدف کنول،منال خان اور ایمن خان سمیت کئی لوگوں نے شرکت کی .صحیفہ جبار خٹک کی شادی بی این یو سے فارغ التحصیل نوجوان خواجہ خضر حسین سے ہوئی ہے جن کے درمیان کافی عرصے سے دوستی تھی.ذرائع نے بتایا ہے کہ صحیفہ جبار خٹک شادی کے بعد بھی شوبز میں کام کرتی رہیں گی۔

مزید : کلچر