دلیپ کمار کی 95 ویں سالگرہ 11 دسمبر کو منائی جائے

دلیپ کمار کی 95 ویں سالگرہ 11 دسمبر کو منائی جائے

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار دلیپ کمار کی 95 ویں سالگرہ 11 دسمبر کو منائی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کا کہنا ہے دلیپ کمار حال ہی میں bronchial pneumonia میں مبتلا ہوئے جس کے باعث ان کا علاج جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انہیں ان کی دیکھ بھال کا موقع ملا۔

انہوں نے دلیپ کمار کے مداحوں پر ان کی جلد صحت یابی کی دعا کے لئے زور دیا۔

مزید : کلچر