”میرے پاس ماں ہے “ فاروق ستار کی والدہ کامران ٹیسوری کو منانے کے لئے روانہ:نجی ٹی وی

”میرے پاس ماں ہے “ فاروق ستار کی والدہ کامران ٹیسوری کو منانے کے لئے ...
”میرے پاس ماں ہے “ فاروق ستار کی والدہ کامران ٹیسوری کو منانے کے لئے روانہ:نجی ٹی وی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیوایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کامران ٹیسوری کو منانے کے لئے فاروق ستار کی والدہ گھر سے روانہ ہوگئی ہیں ،سربراہ ایم کیوایم پاکستان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

پارٹی سے اختلافات، کامران ٹیسوری کاایم کیو ایم کو خیرباد کہنے کا امکان
میڈیا رپورٹس کے مطابق فاروق ستا ر کی والدہ کامران ٹیسوری کو اپنا بیٹا سمجھتی ہے اور جب انہیں ان کی ناراضگی کا پتا چلا تو انہوں نے خود کہا کہ میں ان کو منانے جاﺅں گی۔
اس سے قبل کامران ٹیسوری نے نجی چینل ”جیونیوز“سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پارٹی کے اندرونی اختلافات کے باعث وہ گھر پر بیٹھ گئے ہیں جبکہ اپنا آئندہ کا لائحہ عمل کااعلان کچھ دنوں میں پریس کانفرنس کے ذریعے کریں گے۔

واضح رہے فاروق ستار   نےجب رابطہ کمیٹی سے دلبرداشتہ سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا تو ان کے دوستوں نے ان کی والدہ سے ہی درخواست کی تھی وہ ان کو سیاست چھوڑنے کا فیصلہ واپس لینے کے لئے کہیں جس کے بعد اپنی والدہ کا حکم بجا لاتے ہوئے انہوں نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید :

کراچی -