عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے ہوگا

عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے ہوگا

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی ) پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے کرے گی۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سیّد سلطان شاہ نے اتوار کو ’’میڈیا‘‘ کو بتایا کہ پی بی سی سی کی سلیکشن کمیٹی نے پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کیلئے18کھلاڑیوں کا انتخاب کر کے حتمی منظوری کیلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین کو بھجوا دیا۔ پی بی سی سی کے چیئرمین آئندہ ہفتے قومی ٹیم کا اعلان کریں گے۔ پی بی سی سی نے ورلڈ کپ کیلئے پہلے مرحلے میں ورلڈ کپ کیلئے 38 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا تھا۔

دوسرے مرحلے میں تربیتی کیمپ کے بعد سلیکشن کمیٹی نے 23 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا تاہم ڈومیسٹک نیشنل بینک ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ ملتان اور بہاولپور میں جاری ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے حتمی 18 رکنی سکواڈ کی حتمی منظوری کیلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سیّد سلطان شاہ کو بھجوا دیا گیا ہے تاہم باضابطہ ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان ایک ہفتہ بعد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ 2006ء میں ہم نے عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کی میزبانی کی تھی جس میں پاکستان نے بھارت کو بڑے مارجن سے ہرایا تھا۔ انہوں نے توقع ظاہرکی کہ آئندہ سال جنوری میں ہونے والے عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ میں بھی میزبانی اور ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی