سلمان ارشاد کی نادرن ڈسٹرکٹس کیخلاف تباہ کن باؤلنگ، پانچ شکار

سلمان ارشاد کی نادرن ڈسٹرکٹس کیخلاف تباہ کن باؤلنگ، پانچ شکار
 سلمان ارشاد کی نادرن ڈسٹرکٹس کیخلاف تباہ کن باؤلنگ، پانچ شکار

  

سڈنی (این این آئی) لاہور قلندرز رائزنگ اسٹار سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر سلمان ارشاد نے نادرن ڈسٹرکٹس کے خلاف تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں سلمان ارشاد نے نادرن ڈسٹرکٹس کے خلاف شاندار بولنگ کی ٗ انہوں نے حریف ٹیم کے 5بیٹسمینوں کو اپنی تیز رفتار گیندوں سے پویلین بھیجا۔اس عمدہ پرفارمنس پر سلمان ارشاد مین آف دی میچ بھی قرار پائے ٗانہوں نے پچھلے میچ میں 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا ٗدو میچوں کے بعد سلمان ارشاد کی وکٹوں کی مجموعی تعداد 13 ہوگئی ہے۔اس بہترین کارکردگی کی وجہ سے سلمان ارشاد کو آسٹریلیا میں مزید کرکٹ کھیلنے کیلئے معاہدوں کی پیشکش ہونے لگی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی