یحییٰ کلاسک کا ٹائٹل کے پی کے کے اعجاز خان نے جیت لیا

یحییٰ کلاسک کا ٹائٹل کے پی کے کے اعجاز خان نے جیت لیا
 یحییٰ کلاسک کا ٹائٹل کے پی کے کے اعجاز خان نے جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم کے چوتھے یحییٰ کلاسک کا ٹائٹل کے پی کے کے اعجاز خان نے جیت لیا۔ دوسری پوزیشن راولپنڈی کے شوکت شہزاد نے جبکہ شہزاد آفریدی تیسرے نمبر پر رہے۔ اعجاز خان کو ٹرافی کے ساتھ پانچ لاکھ،رنر اپ کو دو لاکھ اور ٹرافی جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو ایک لاکھ اور ٹرافی انعام میں دی گئی۔ ماسٹر کلاس میں مسٹر پاکستان و ساوتھ ایشیا اظہر ظفر نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مینز فزیک میں احسن مبین نے پہلی پوزیشن حاصل کی انہیں ٹرافی کے ساتھ ایک لاکھ روپے انعام دیا گیا۔ مقابلوں میں چھ مسٹر پاکستان تن سازوں نے حصہ لیا۔ چوتھے یحیی کلاسک میں ایک سو سترہ تن سازوں نے تین کیٹگریز میں حصہ لیا جن میں باڈی بلڈنگ' فزیک اور ماسٹر کلاس شامل تھیں۔ باڈی بلڈنگ میں چوراسی' فزیک میں بیالیس جبکہ ماسٹر کلاس میں چھ تن سازوں نے حصہ لیا۔
مہمان خصوصی کی جانب سے بلوچستان سے مقابلوں میں شرکت کرنے والے تن سازوں کے لئے دس ہزار جبکہ آفیشلز کیلئے بیس ہزار روپے کا خصوصی انعام کا اعلان کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی طارق اللہ صوفی کا کہنا تھا کہ امید کی جاتی ہے ہمارے یہ گھلاڑی دنیا میں ملک کا نام روشن کریں ہماری مکمل سپورٹ انہیں حاصل رہے گی۔ آخر میں مہمان خصوصی صوفی گروپ کے طارق اللہ صوفی اور یحیی بٹ مسٹر ایشیا نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔