سعودی عرب نے مرتد کی سزا ئے موت کی سزاختم کردی،ترجمان کی تردید

سعودی عرب نے مرتد کی سزا ئے موت کی سزاختم کردی،ترجمان کی تردید

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں مرتد کی سزاختم کرنے کی خبریں گردش کررہی ہیں تاہم سعودی عرب کے ایک ترجمان نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ پبلک پراسیکیوٹر نے ملک میں دستور کے خلاف من گھڑت افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ مملکت میں ’مْرتد‘ کی سزا میں ترمیم یا اس حوالے سے قانون منسوخ کئے جانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق سعودی حکومت کے ایک ترجمان نے بتایاکہ سعودی عرب میں مرتد کی سزا منسوخ کیے جانے سے متعلق تمام اطلاعات اور خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہاکہ مرتد سے متعلق قانون اور مرتد کی سزا ریاست کے بنیادی عدالتی نظام کا حصہ ہے، اس میں کوئی تبدیلی کی گئی ہے اور نہ ہی ایسا کرنے کا سوچا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پبلک پراسیکیوٹر نے ملک میں دستور کے خلاف من گھڑت افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ حال ہی میں بعض اخبارات نے خبر دی تھی کہ سعودی حکومت نے چپکے سے مرتد سے متعلق قانون میں تبدیلی کرتے ہوئے مرتد کی سزائے موت کی سزا ختم کردی ہے۔

مزید : عالمی منظر