بیجنگ میں فضائی آلودگی کیخلاف چینی کوششیں قابل تعریف ہیں

بیجنگ میں فضائی آلودگی کیخلاف چینی کوششیں قابل تعریف ہیں

نیروبی(آئی این پی) اقوام متحدہ نے بیجنگ میں فضائی آلودگی کم کرنے کے لیے چینی کوششوں کی تعریف کی ہے،اور کہا ہے کہ چین نے بیجنگ سے فضائی آلودگی میں کمی کے لیے زبردست سیاسی دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے،فضائی الودگی کی وجہ سے دنیا کے بہت سے شہر مشکلات کا شکار ہیں،لیکن وہ اس مسئلے کو حل کرنے کے قابل نہیں ہے،لیکن چین نے فضائی الودگی کم کرنے کے لیے قابل عمل کوششیں کی ہیں، اور بیجنگ کے ماحول کو فضائی آلودگی سے بڑی حد تک صاف کردیا ہے۔ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ کی ماحولیاتی ایجنسی کی اعلیٰ افسر ہلیناوالدس نے یہاں اقوام متحدہ کے فورم میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین نے بیجنگ سے فضائی آلودگی ختم کرنے کے لیے سائنسی مطلعہ کیا اور اس کو بروے کا رلاکر فضائی آلودگی میں کمی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی صحت تنظیم بیجنگ سمیت کہئی شہروں کے ہوائی معیار مانیٹر کرنے کے لیے کام کررہی ہے،جس سے معلوم ہوا ہے،کہ ایشیائی ملک بیجنگ نے فضائی آلودگی کی سطح کام کرنے کی زبردست کوششیں کی ہیں اور اس میں وہ بڑی حد تک کامیاب ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی چین کی بہترین پالیسیوں اور اس کے جذبے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

مزید : عالمی منظر