تامل ناڈو میں سمندری طوفان اوکھی نے تباہی مچادی، ایک ہزار ماہی گیر لاپتہ

تامل ناڈو میں سمندری طوفان اوکھی نے تباہی مچادی، ایک ہزار ماہی گیر لاپتہ

تامل ناڈو (آئی این پی ) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں سمندری طوفان اوکھی نے تباہی مچا دی ایک ہزار ماہی گیر لا پتہ ہو گئے ، ماہی گیروں کے اہل خانہ کا احتجاج ، حکومت سے فضائی سروے کے ذریعہ ماہی گیروں کا پتہ لگانے کا مطالبہ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گردابی طوفان اوکھی سے متاثر تامل ناڈو کے کنیاکماری ضلع کے تقریبا ایک ہزار ماہی گیروں کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ کے بعد ساحلی علاقوں میں خوف اور تنا کی حالت ہے۔لاپتہ ماہی گیروں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں ماہی گیر چاردن پہلے تقریبا سو کشتیوں میں سمندر میں مچھلیاں پکڑنے گئے تھے لیکن وہ اب تک نہیں لوٹے ہیں۔دوسری طرف کافی تعداد میں خواتین نے فضائی سروے کے ذریعہ ماہی گیروں کا پتہ لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے چناتھرئی کے نزدیک سڑک جام کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مزید : عالمی منظر