ایران کا یمن میں تیل مصنوعات کی فروخت سے حوثیوں کو دو کروڑ ڈالر مہیا کرنے کا انکشاف

ایران کا یمن میں تیل مصنوعات کی فروخت سے حوثیوں کو دو کروڑ ڈالر مہیا کرنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعاء(این این آئی)یمن میں متعیّن سعودی سفیر محمد سعید آل جابر نے صنعاء میں حوثیوں کے خلاف عوامی بغاوت کو یمنی عوام کے لیے سود مند اور حوصلہ افزا قرار دیا ہے۔عرب ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ یہ حوصلہ افزا اور امید افزا پیش رفت ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس سے ایران کی حمایت یافتہ ملیشیاؤں بہ شمول حزب اللہ کے خاتمے میں مدد ملے گی۔انھوں نے کہا کہ یمن اور صنعا میں جو کچھ رونما ہورہا ہے ،بالخصوص حوثی ملیشیا کے خلاف عوامی بغاوت ان کی جانب سے مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ کیے گیے مختلف سمجھوتوں اور وعدوں کو توڑنے کا نتیجہ ہے کیونکہ ان کا واحد مقصد ایرانی ایجنڈے پر عمل درآمد رہا ہے۔سعودی سفیر نے کہاکہ حوثی ایران اور اس کی ملیشیاؤں کی پیروی کرتے ہیں۔وہ سمجھوتوں پر دستخط اور پھر ان کو توڑنے کے عادی ہیں۔انھوں نے ماضی میں سابق یمنی حکومت سمیت مختلف جماعتوں اور قبائل سے کم وبیش 80 سمجھوتے کے ہیں لیکن ایک ایک کرکے سب کو توڑ دیا۔سعید آل جابر نے انکشاف کیا کہ ایران نے یمن میں تیل کی مصنوعات کی فروخت سے حوثیوں کو دو کروڑ ڈالرز مہیا کیے ہیں اور یہ رقم لبنانی حزب اللہ سمیت یمن میں لڑنے والی ملیشیاؤں میں تقسیم کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ معزول صدر علی عبداللہ صالح کی جماعت جنرل پیپلز کانگریس یمن کی بڑی سیاسی جماعتوں میں سے ایک ہے اور اس میں بہت سے دانش مند لوگ موجود ہیں۔انھوں نے یہ بھی نشان دہی کی ہے کہ موجودہ یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی اس جماعت سے ہی تعلق رکھتے ہیں اور یہ یمن کے سیاسی نظام کا حصہ ہے۔

مزید :

عالمی منظر -