حضورؐ پوری اُمت کیلئے رحمت بن کر آئے، اسلم صدیقی

حضورؐ پوری اُمت کیلئے رحمت بن کر آئے، اسلم صدیقی

لاہور(پ ر) ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے جامع مسجد حجاز گلبرگ میں درس قرآن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مہیں بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے۔ اس کے باوجود کسی نعمت کے بارے نہیں جتلایا اور یہ بہت بڑا احسان ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں حضور نبی کریم ﷺ عطا کیا اور آپ ﷺ پر نبوت ختم ہو گئی یہ ہمارے لئے بہت بڑی سعادت ہے۔ آپ ﷺ سارے جہانوں کے لئے رحمت بن کر آئے۔ آپ ﷺ کے آنے کے بعد انسان کو انسانیت کا احساس ہوا۔ انہوں نے مزید کہا یہ سورج چاند ستارے حواس خمسہ پھل سبزیاں پانی اور دیگر ہمارے لئے اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کی خاطر لوگوں نے بے شمار قربانیاں دیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4